Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا اب پہلے سے بھی زیادہ یکا و تنہا : امریکہ

شمالی کوریا اب پہلے سے بھی زیادہ یکا و تنہا : امریکہ

واشنگٹن ۔ 8 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : امریکہ نے آج ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم دھماکے کرتے ہوئے جس ٹسٹنگ کا اعلان کیا ہے اس کے بعد بین الاقوامی برادری متحد ہو کر اس کے خلاف ہوگئی ہے اور اس طرح شمالی کوریا جتنا یکا و تنہا اب ہوا ہے ، اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا ۔ وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری جوش ارنیسٹ نے بتایا کہ ہم یہ نہیں جانتے تھے کہ بین الاقوامی برادری کبھی اتنی متحد بھی ہوسکتی ہے ۔ شمالی کوریا نے جس نیوکلیر تجربہ کے کامیاب ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔ اس کے بعد ہی ہمیں معلوم ہوا کہ بین الاقوامی برادری بھی کتنی مستحکم ہے اور اسی استحکام کی وجہ سے شمالی کوریا نے یقینی طور پر اپنے آپ کو کبھی بھی اتنا یکا و تنہا نہیں پایا ہوگا جتنا وہ اب ہے ۔ اب شمالی کوریا کے پاس صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے اپنے ملک میں پائی جانے والی شدید غربت سے نمٹنا جس سے شمالی کوریا کے لاکھوں افراد متاثر ہیں ۔ اس کام کو انجام دینے میں شمالی کوریا کو اپنے نیوکلیر پروگرام کو حاشیہ بردار کرنا پڑے گا جس کا واضح مطلب یہی ہے کہ اپنے میزائیل اور نیوکلیر ٹسٹس برخاست کردے ۔ بہ الفاظ دیگر شمالی کوریا کو اپنی اشتعال انگیزی کو ترک کرنا پڑے گا اور کوریائی جزیرہ نما کو ایک پرامن جزیرہ نما میں تبدیل کرنا ہوگا ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ شمالی کوریا کے قریبی حلیف ممالک جیسے چین اور روس نے بھی ہائیڈروجن بم دھماکوں کی ٹسٹنگ پر اس کی شدید مذمت کی ہے ۔ گذشتہ 15 سالوں کے دوران شمالی کوریا دنیا کا ایسا واحد ملک بن کر سامنے آیا ہے جس نے اس نوعیت کے تجربات کیے اور اس طرح اس نے یہ بھی ثابت کردیا کہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے میں اس کا ریکارڈ بے حد خراب ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT