Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا اور عمر رسیدہ جاپانی آبادی  اولین ترجیحات : جن پنگ

شمالی کوریا اور عمر رسیدہ جاپانی آبادی  اولین ترجیحات : جن پنگ

ٹوکیو۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم جاپان شینزوابے جو حالیہ انتخابات میں کامیابی کے بعد بیحد مسرور نظر آرہے ہیں، نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ان کے ذہن میں جاپان کو درپیش دو اہم ترین مسائل کی یکسوئی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ شمالی کوریا کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں سے نمٹنا اور جاپان کی آبادی میں نمایاں کمی جو اب زیادہ تر معمر افراد پر مشتمل ہوتی جارہی ہے۔ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ جاپانی عوام کی خوشحالی اور امن کے تحفظ کیلئے اپنے وعدہ کے پابند ہیں اور اسے کسی بھی قیمت پر حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں آج بھی یقین ہیکہ شمالی کوریا کی جانب سے جن جاپانی شہریوں کا اغواء کیا گیا تھا وہ اب بھی شمالی کوریا میں ہی موجود ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT