Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا اپنا رویہ درست کرے ورنہ مشکل ہوگی : ٹرمپ

شمالی کوریا اپنا رویہ درست کرے ورنہ مشکل ہوگی : ٹرمپ

نیوجرسی۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا امریکہ کے خلاف کچھ کرتا ہے تو اْس پر شدید گھبراہٹ طاری ہو جانی چاہیے۔ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر شمالی کوریا کی حکومت نے اپنی سمت درست نہیں کی تو وہ اس طرح مشکل میں پھنسے گا جس میں شاید ہی دنیا میں کوئی دوسرا ملک پھنسا ہو۔امریکی صدر کا یہ بیان شمایل کوریا کے اس اعلان کہ وہ امریکی اڈے گوائم کے نزدیک چار میزائل داغنے کا منصوبہ بن رہا ہے کے بعد سامنے آیا ہے۔شمالی کوریا کی جانب سے جولائی میں دو بین البرعظمی بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان حالیہ ہفتوں کے دوران کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کی پاداش میں اس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی تھی۔گزشتہ روز نیو جرسی میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ، شمالی کوریا سے بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ شمالی کوریا کے حوالے سے ان کے بیانات بہت زیادہ سخت نہیں ہیں۔ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے جب ہمارے ملک کے لیے کسی کو کھڑا ہونا چاہیے۔

نیوکلیئر معاہدہ کی خلاف ورزی پر ایران کو ٹرمپ کا انتباہ
نیوجرسی۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تہران اور چھ بڑے ممالک کے درمیان طے پائے جانے والے نیوکلیئر معاہدے کو ایک مرتبہ پھر شدید نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے باور کرایا ہے کہ ایران نے معاہدے کی روح سے انحراف کیا ہے۔جمعے کی صبح نیو جرسی میں اپنے ذاتی گولف کورس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ’’ ذاتی طور پر میرے نزدیک ایرانی حکام معاہدے پر پورا نہیں اْترے۔ تاہم ہمارے پاس وقت ہے اور ہم دیکھ لیں گے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں سمجھتا ہوں کہ نیوکلیئر معاہدے پر عمل درامد نہ کرنے کی صورت میں سخت امور ان (ایرانیوں) کے منتظر ہوں گے‘‘۔یاد رہے کہ امریکی صدر نے اپنی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ وہائٹ ہاؤس کے اندر پہنچنے کی صورت میں ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدے سے دستبردار ہو جائیں گے۔ کچھ عرصہ قبل ٹرمپ نے اس معاہدے کو ’’احمقانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے ملک نے اس معاہدے سے کچھ حاصل نہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT