Monday , December 11 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا بحران کو سفارتی مذاکرات سے حل کرنے جم میٹس پُراُمید

شمالی کوریا بحران کو سفارتی مذاکرات سے حل کرنے جم میٹس پُراُمید

 

واشنگٹن، 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر دفاع جم میٹس نے کہا ہے انہیں امید ہے کہ بین الاقوامی مذاکرات کے ذریعے شمالی کوریا کے تازہ ترین حالات کا سفارتی حل نکال لیا جائے گا۔مسٹر میٹس نے یہ بیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان کے چند گھنٹوں بعد آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر شمالی کوریا یٹمی چیلنجز پیش کرنے سے باز نہیں آتا ہے تو امریکہ اسے پوری طرح تباہ کرنے پر مجبورہو گا۔میٹس نے رومانیا کے وزیر دفاع سے ملاقات کرنے سے قبل کہاکہ، “ہم بین الاقوامی مذاکرات کے ذریعے شمالی کوریا کی تازہ ترین صورتحال کاحل نکالنے میں مصروف ہیں اور ہم ایسا کرنا جاری رکھیں گے ۔ ہمارے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اس کی قیادت کررہے ہیںاور ہمیں امید ہے کہ ہم اس بحران کو سفارتی مذاکرات کے ذریعہ حل کرلیں گے ۔ ”

 

TOPPOPULARRECENT