Tuesday , December 11 2018

شمالی کوریا جاپان کیلئے سب سے بڑا خطرہ:شینزو آبے

ٹوکیو، 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے نے ایٹمی اسلحہ سے لیس شمالی کوریا کو ’’ناقابل قبول‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت جاپان دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑے خطرے کا سامنا کر رہا ہے ۔ نئے سال کے آغاز پر می صوبے میں ایک مذہبی مقام پر مسٹر آبے نے کل کہا کہ نیوکلیئر ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا کسی بھی پوزیشن میں قابل قبول نہیں ہے ۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق مسٹر آبے نے بین الاقوامی برادری سے شمالی کوریا پر اس کے عزائم کم کرنے کے لیے سخت دباؤ بنانے کی اپیل کی ہے ۔ گزشتہ چند ماہ میں اس علاقے میں حالات انتہائی بگڑ چکے ہیں۔ شمالی کوریا نے ستمبر میں اپنا چھٹا ا اور سب سے زیادہ طاقتور نیوکلیئر تجربہ کیا تھا۔ شمالی کوریا نے گزشتہ 29 نومبر کو ایک میزائل تجربہ کیا تھا جو جاپان کے خصوصی اقتصادی علاقے میں گرا تھا۔ مسٹر آبے نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو مل کر شمالی کوریا پر اپنی پالیسیاں تبدیل کرنے کے لئے دباؤ بڑھانا ہوگا۔
انھوں نے صورتحال کی سنگینی کا موازنہ دوسری عالمی جنگ سے کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ کا اختتام جاپان کے دو شہروں پر دو ایٹم بم حملوں کے بعد ہوا تھا۔ یہ کہنا بے جا نہیں ہوگا کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد جاپان اس وقت سب سے زیادہ سنگین خطرے کا سامنا کر رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT