Friday , July 20 2018
Home / دنیا / شمالی کوریا دہشت گردی کا سرپرست : امریکہ

شمالی کوریا دہشت گردی کا سرپرست : امریکہ

 

l ٹرمپ کے فیصلہ کا جنوبی کوریا اور جاپان کا خیرمقدم
l دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی : وزیرخارجہ امریکہ

واشنگٹن، 21نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر شمالی کوریا کو دہشت گردی کاا سپانسر بتایا اور اس پر مزید پابندی لگانے کی بات کہی۔مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ محکمہ مالیات شمالی کوریا پر مزید پابندی کا اعلان کرے گا۔ صدر نے یہ فیصلہ پانچ ممالک کے 12 روزہ ایشیا دورے سے لوٹنے کے بعد کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ’’یہ کافی وقت پہلے کر دیا جانا چاہئے تھا‘‘۔ وزیرخارجہ امریکہ ریکس ٹلرسن نے کہاکہ شمالی کوریا کو دہشت گردی کا سرپرست قرار دینے سے امریکہ کا مقصد اس پر دباؤ ڈالنا تھا۔ امریکہ چاہتا تھا کہ شمالی کوریا کو اس کی حالیہ کارروائیوں کیلئے جوابدہ بنایا جائے۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عائد پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے نیوکلیئر اور میزائل پروگرام جاری رکھا ہوا ہے ۔ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد اب شمالی کوریا ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جنہیں مسلسل بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کو حمایت دینے والا ملک سمجھا جاتا ہے . امریکہ نے اس سے پہلے ایران، سوڈان اور شام کو بھی اس فہرست میں شامل کر رکھا تھا۔اسی سال ستمبر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں لگائی تھی. پابندی کا مسودہ امریکہ نے تیار کیا تھا جسے چین اور روس سمیت تمام 15 ارکان نے منظوری دی تھی۔ امریکی صدر نے کہا کہ شمالی کوریا کی حکومت کو قانونی طریقے سے کام کرنا چاہئے اور اپنے نیوکلیئر پروگرام پر روک لگانی چاہئے ۔اس سے پہلے جنوبی کوریا نے کل کہا تھا کہ اس سال کے آخر تک شمالی کوریا امریکہ تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تیار کر سکتا ہے . جنوبی کوریا نے کہا کہ وہ اس معاملے میں جاری تمام سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو دوبارہ دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والوں کی فہرست میں ڈالنے کے امریکہ کے فیصلے سے دنیا میں امن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر شمالی کوریا کو دہشت گردی کاا سپانسر بتایا اور اس پر مزید پابندی لگانے کی بات کہی ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ محکمہ مالیات شمالی کوریا پر مزید پابندی کا اعلان کرے گا۔ صدر نے یہ فیصلہ پانچ ممالک کے 12 روزہ ایشیا دورے سے لوٹنے کے بعد کیا ہے ۔جنوبی کوریا کے وزارت خارجہ نے صحافیوں سے ایک پیغام میں کہا کہ امریکہ کا یہ اعلان شمالی کوریا کو بات چیت کے راستے پر لانے میں مدد ملے گی۔ وزارت نے کہا کہ دونوں ملک یہ چاہتے ہیں کہ شمال کوریا بات چیت کے راستے پر آئے ۔ دونوں ممالک اپنے اس موقف کو نہیں بدلے گا۔دوسری طرف جاپان نے بھی جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے شمالی کوریا کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والوں کی فہرست میں شامل کیا ہے ۔کیوڈو نیوز ایجنسی نے مسٹر آبے کے حوالے سے کہا کہ اس سے پیانگ یانگ پر دباؤ بڑھے گا. انہوں نے صحافیوں سے کہاکہ میں مسٹر ٹرمپ کے سرپرستی کرنے والے فیصلے کا خیر مقدم اور اس کی حمایت کرتا ہوں۔اس سے شمالی کوریا پر دباؤ بڑھے گا۔امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر شمالی کوریا کو دہشت گردی کاا سرپرست بتایا اور اس پر مزید پابندی لگانے کی بات کہی ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ محکمہ مالیات شمالی کوریا پر مزید پابندی کا اعلان کرے گا۔صدر نے یہ فیصلہ پانچ ممالک کے 12 روزہ ایشیا دورے سے لوٹنے کے بعد کیا ہے ۔ٹلرسن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ اس سلسلہ کا تازہ ترین اقدام ہے۔

TOPPOPULARRECENT