Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا سرحد کے قریب امریکی جنگی طیاروں کی پرواز

شمالی کوریا سرحد کے قریب امریکی جنگی طیاروں کی پرواز

واشنگٹن۔24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیزیوں اور میزائل تجربات کے درمیان امریکی بمبار طیاروں نے شمالی کوریا کی سرحد کے قریب سمندر پر پروازیں کی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے امریکی بمبار طیاروں نے شمالی کوریا کی سرحد کے قریب سمندر پر پروازیں کی ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹگان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگی جہازوں نے پروازیں جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کی سرحد سے متصل علاقے میں سمندر پر کیں جب کہ اس کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ امریکہ کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔

امریکہ حملہ نہیں کرے گا :روس
ماسکو ۔ /24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاگوف نے آج کہا کہ امریکہ شمالی کوریا پر حملہ نہیں کرسکتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ پیونگ یانگ کے پاس نیوکلیر بم موجود ہے ۔ انہوں نے روسی ٹیلی ویژن کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ امریکی حملے کا امکان نہیں ہے کیونکہ شمالی کوریا کے پاس نیوکلیر بم موجود ہونے کا شبہ نہیں پایا جاتا بلکہ امریکہ کو اس کا پورا یقین ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT