Thursday , January 24 2019

شمالی کوریا سے امریکی طالب علم کی ’فوری رہائی‘ کا مطالبہ

واشنگٹن ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے شمالی کوریا سے ایک امریکی طالب علم کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا میں 21 سالہ امریکی طالب علم اوٹو وارمبائر کو مملکت کے خلاف جرائم کے الزام کے تحت 15 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے شمالی کوریا پر امریکی شہریوں کو ’سیاسی ایجنڈے کے حصول کیلئے مہروں‘ کے طور استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ’ہم شمالی کوریا کی حکومت نے سخت مطالبہ کرتے ہیں وہ انھیں معاف کردیں اور خصوصی طور پر عام معافی دی جائے اور فورا رہا کر دیا جائے۔‘

TOPPOPULARRECENT