Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا سے تحفظ کیلئے جاپان کا صلاحیت مند ہونا ضروری

شمالی کوریا سے تحفظ کیلئے جاپان کا صلاحیت مند ہونا ضروری

ٹوکیو۔12ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے وزیر اعظم شینزو ایب نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے درپیش خطرے سے تحفظ کے قابل ہوناان کے ملک کے لئے ضروری ہے ۔ شینزو ایب نے کل یہاں خود دفاعی فوج کے سینئر عہدیدار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے خطرات کے پیش نظر ملک کی سلامتی میں اضافہ کرنا انتہائی ضروری ہے ۔’’جاپان ٹائمس‘‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق شینزو ایب ملک کے آئین امن پسند روایات کے باوجود فوجی نظام کو مضبوط کرنے کی وکالت کرر ہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر آپ اپنے آپ کو محفوظ نہیں رکھنا چاہتے تو کوئی اور آپ کی حفاظت نہیں کرے گا۔شینزو ایب نے کہا ’’ہمیں شمالی کوریا کی ایٹمی تجربے کے پیش نظر تمام احتیاطی اقدامات کرنے ہوں گے ۔ انہوں نے وزیر دفاع کو فوج کی حکمت عملی کے لئے ایک خاکہ تیار کرنے کو کہا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT