Friday , May 25 2018
Home / دنیا / شمالی کوریا سے مذاکرات کا صحیح وقت نہیں: وائٹ ہاؤس

شمالی کوریا سے مذاکرات کا صحیح وقت نہیں: وائٹ ہاؤس

واشنگٹن، 14 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کی شمالی کوریا کے ساتھ غیر مشروط براہ راست بات چیت کی پیشکش کے ٹھیک اگلے ہی دن وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے کہا کہ جب تک پیانگ یانگ “بنیادی طور سے اپنے رویے میں بہتری نہیں لاتا تب تک اس سے کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی۔وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے رائٹر کو بتایاکہ شمالی کوریا کے حالیہ میزائل ٹیسٹ کو دیکھتے ہوئے یہ بات وضاحت سے کہی جاسکتی ہیکہ ابھی بات چیت کا صحیح وقت نہیں ہے ۔ مسٹر ٹلرسن نے منگل کو کہا تھا کہ اگر شمالی کوریا تیار ہوتا ہے تو امریکہ اس سے بات چیت کے لئے کسی بھی وقت تیار ہے۔ ہم پہلی ملاقات بغیر کسی پیشگی شرط کے کرنے تیار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT