Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا مسئلہ پر امریکہ کا ایشیائی ممالک سے بات چیت کا فیصلہ

شمالی کوریا مسئلہ پر امریکہ کا ایشیائی ممالک سے بات چیت کا فیصلہ

کلارک فری پورٹ ژون(فلپائن)،23اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) مریکہ وزیر دفاع جم میاٹس نے کہا ہے کہ وہ ایشیائی ممالک سے شمالی کوریا کے معاملہ بات چیت کریں گے ۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے پہلے ایشیائی دورے سے کچھ ہفتہ قبل مسٹر میاٹس کا ایشیا کا یہ دورہ کافی اہمیت کا حامل قرار دیاجارہاہے ۔مسٹر میاٹس اپنے دورے کے دوران آج فلپائن کے دفاعی سربراہوں سے ملاقات کریں گے ۔اس کے علاوہ وہ تھائی لینڈ اور جنوبی کوریا بھی جائیں گے ۔مسٹر ٹرمپ اورشمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ کافی بیان بازی کر چکے ہیں۔مسٹر ٹرمپ نے کم جونگ کو امریکہ کو نشانہ بنانے والے خود کش مشن پر جانے والا’راکٹ’قرار دیاتھا۔ مسٹر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتہ ایک تقریر میں کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر امریکہ شمالی کوریا کو تباہ کرسکتا ہے ۔کم جونگ نے اس کے جواب میں ٹرمپ کو ‘ذہنی بیمار’ قرار دے دیا۔سفارتکاری پر زور دینے والے مسٹر میاٹس کے اپنے جاپانی اور جنوبی کوریائی ہم منصبوں سے ایک ساتھ ملنے سے قبل ان سے الگ الگ ملاقات کرنے کا امکان ہے ۔وہ آج سے چہارشنبہ تک فلپائن میں جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیا ن کے وزرائے دفاع کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔وہ اس ہفتہ کے آخر میں سیول جائیں گے جہاں دفاعی معاملوں پر مزید بات چیت کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT