Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا مسئلہ پر امریکہ کا چین پر دباؤ ڈالنے کا ارادہ

شمالی کوریا مسئلہ پر امریکہ کا چین پر دباؤ ڈالنے کا ارادہ

واشنگٹن،24اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ آئندہ ماہ چین کے دورہ کے دوران اپنے ہم منصب ژی جن پنگ سے شمالی کوریا کو سمجھانے کیلئے دباؤ ڈالیں گے ۔وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر افسر نے آج کہا کہ ایسا شمالی کوریا کے مسئلہ کو سلجھانے میں چین کے مدد کرنے کی حکمت عملی کے تحت ہے ۔اس غیر ملکی دورہ کے دوران مسٹر ٹرمپ کا اہم مقصد نیوکلیئر اور بیلسٹک میزائل ٹسٹ کے مسئلوں پر شمالی کوریا کو بالکل الگ تھلگ کردینا ہے ۔مسٹر ٹرمپ ،مسٹر جن پنگ سے شمالی کوریا کیخلاف اقوام متحدہ کی تمام تجاویز کوپری طرح نافذ کرنے اور اس پر دباؤ بڑھانے کیلئے دیگر قدم اٹھانے کی بھی درخواست کرسکتے ہیں۔شمالی کوریا کے واحد حامی چین کا وہاں 90فیصد کاروبار ہوتا ہے ۔چین نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کو سختی سے نافذ کریگا اور تیل ،کوئلہ،کپڑا اور سمندری حیاتیات درآمدات پر پوری طرح پابندی لگی رہیگی۔افسر نے کہا کہ چین کو اسکی حمایت سے نافذ اقوام متحدہ قومی کونسل کی تجاویز کو نافذ کرنے میں مزید سخت رویہ اپنانے کی ضرورت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT