Friday , January 19 2018
Home / دنیا / شمالی کوریا معاملہ پر وزیراعظم جاپان کا دورہ یوروپ

شمالی کوریا معاملہ پر وزیراعظم جاپان کا دورہ یوروپ

ٹوکیو ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم جاپان آج بالٹک ممالک اور دیگر یوروپی ممالک کے لئے روانہ ہوگئے جہاں وہ شمالی کوریا پر اپنے ناپسندیدہ موقف کے لئے مزید تائید حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔ یاد رہے کہ جنوبی کوریا میں منعقد شدنی سرمائی اولمپکس میں شمالی کوریا نے بھی اپنے کھلاڑیوں کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے کشیدگی میں نمایاں کمی ضرور واقع ہوئی ہے۔ اس کے باوجود وزیراعظم شینزوابے شمالی کوریا پر اس کے نیوکلیئر میزائل پروگرام سے دستبردار ہونے سے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے پر مصر ہیں۔ شینزوابے ایسٹونیا، لٹویا، لتھوانیا، بلغاریہ، سربیا اور رومانیہ کا دورہ کریں گے۔ روانگی سے قبل انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ شمالی کوریا کیلئے جاپان کے بھرپور تعاون اور دیگر مسائل جس کا بین الاقوامی برادری کو سامنا ہے، کا تیقن دیتے ہیں۔ موصوف چھ ممالک کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔ زائد از 30 کمپنیوں کے نمائندے بھی تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے دورہ پر شینزوابے کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم جاپان چہارشنبہ کو دورہ سے واپس آئیں گے۔

TOPPOPULARRECENT