Sunday , June 24 2018
Home / دنیا / شمالی کوریا میںساڑھے نو گھنٹے بعد انٹرنیٹ کی جزوی بحالی

شمالی کوریا میںساڑھے نو گھنٹے بعد انٹرنیٹ کی جزوی بحالی

پیانگ یانگ۔24 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)شمالی کوریا میں 9 گھنٹے 31 منٹ تک انٹرنیٹ سروس منقطع رہنے کے بعد جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔سائبر سکیورٹی کے معاملے پر امریکہ اور شمالی کوریا آمنے سامنے ہیں۔ شمالی کوریا میں گزشتہ روز انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر منقطع رہی۔انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے قبل امریکہ نے سونی پکچرز پر سائبر حملے کا مناس

پیانگ یانگ۔24 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)شمالی کوریا میں 9 گھنٹے 31 منٹ تک انٹرنیٹ سروس منقطع رہنے کے بعد جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔سائبر سکیورٹی کے معاملے پر امریکہ اور شمالی کوریا آمنے سامنے ہیں۔ شمالی کوریا میں گزشتہ روز انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر منقطع رہی۔انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے قبل امریکہ نے سونی پکچرز پر سائبر حملے کا مناسب جواب دینے کا اعلان کیا تھا اوراس کیلئے شمالی کوریا کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔شمالی کوریا ایسے کسی حملے کی تردید کرچکا ہے۔سائبر حملے کے نتیجے میںسونی کے 47 ہزار ملازمین اور اہم شخصیات کی شخصی تفصیلات، ای میلز اور اسٹوڈیوز کی مستقبل میں آنے والی فلموں کی معلومات انٹرنیٹ پر جاری ہوگئی تھیں۔ہیکرس نے فلم اسٹوڈیو سونی کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے مزاحیہ فلم ’’د ی انٹرویو ‘‘کی نمائش منسوخ نہ کی تو نہ صرف اس پر مزید حملے کئے جائیں گے بلکہ سنیما گھروں اور فلم بینوں کو 11 ستمبر 2001ء جیسے حملوں کاسامنا کرنا پڑے گا۔ فلم ’’دی انٹرویو‘‘ شمالی کوریا کی کمیونسٹ حکومت کے سربراہ کم جونگ اَن کے قتل کی سازش پر بنائی گئی ہے۔چین نے کہا ہے کہ اسے امریکی فلم اسٹوڈیو پر کیے جانے والے سائبر حملے میں شمالی کوریا کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

TOPPOPULARRECENT