Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا میں ایک اور امریکی شہری حراست میں

شمالی کوریا میں ایک اور امریکی شہری حراست میں

سیول،8مئی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے ان کے ملک میں دشمنانہ سرگرمیوں کے لئے ایک اور امریکی شہری کو حراست میں لیا ہے ۔امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان بڑھتے تنازعے کے درمیان شمالی کوریا کی جانب سے گزشتہ دو ہفتوں میں یہ دوسرے امریکی شہری کی گرفتاری ہے ۔خبررساں ایجنسی کورین سینٹرل نیوز ایجنسی(کے سی این اے)نے بتایا کہ پیونگ یانگ کی سائنس اور ٹیکنولاجی یونیورسٹی(پی یو ایس ٹی)میں کام کرنے والے کم ہاک سانگ نامی شخص کو دشمنانہ سرگرمیوں کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے ۔کم ہاک سانگ کی گرفتاری کے بعد حال میں شمالی کوریا میں چار امریکی شہری بند ہیں۔کے سی این اے نے کہا کہ اس معاملے میں ایک متعلقہ ادارہ اسے جرائم کی جانچ کررہا ہے ۔گزشتہ ایک ماہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے ،جب شمالی کوریا نے امریکی شہریوں کو حراست میں لیا۔شمالی کوریا کے نیوکلیائی میزائل منصوبوں کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان تنازعہ جاری ہے ۔اسی دوران امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کوحراست میں لئے جانے کی خبروں سے واقف ہے ۔محکمہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ شہریوں کی حفاظت کرنا اس کے محکمے کی ترجیح ہے ۔ہم اس معاملے میں اپنے سفارتخانہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT