Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / شمالی کوریا میں ثقافتی ٹیم کی قیادت چینی سفارتکار کریں گے

شمالی کوریا میں ثقافتی ٹیم کی قیادت چینی سفارتکار کریں گے

بیجنگ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)شمالی کوریا جانے والی چینی ثقافتی ٹیم کی قیادت چین کے سینئر سفارتکار سونگ تاؤ کرینگے۔ یہ اظلاع چینی خبررساں ایجنسی ژنہوا نے دی ہے ۔چینی ثقافتی ٹیم کی شمالی کوریا کے دورہ کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے اور اسی کے سبب شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے گزشتہ ماہ چین کا دورہ کیا تھا۔ژنہوا نے بتایا کہ یہ ثقافتی ٹیم شمالی کوریا میں منعقد ہونے والے ‘اپریل اسپرنگ فرینڈشپ آرٹ فیسٹول’ میں حصہ لینے کیلئے جمعہ کو روانہ ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT