Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا میں نیوکلیئر تجربات کے مقام پر نئی سرنگ تعمیر

شمالی کوریا میں نیوکلیئر تجربات کے مقام پر نئی سرنگ تعمیر

سیول ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ مصنوعی سیارے سے حاصل ہونے والی تازہ تصاویر کے مطابق شمالی کوریا اپنے نیوکلیئر تجربات کی جگہ پر ایک نئی سرنگ تعمیر کر رہا ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے امریکہ کوریا انسٹی ٹیوٹ کے شمالی کوریا سے متعلق تھنک ٹینک کے آن لائن بلاگ ’38 نارتھ‘ پر شائع ہونے والی رپورٹ میں جاریہ سال اپریل اور نومبر کے درمیان لی گئی تصاویر کا جائزہ لیا گیا ہے۔ شمالی کوریا کا نیوکلیئر ری ایکٹر ’مکمل طور پر کام کر رہا ہے۔ البتہ ساتھ ہی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہاں نیوکلیئر تجربہ کرنے کی کوئی علامات نظر نہیں آئی ہیں۔ شمالی کوریا پنجی ری میں 2006، 2009، اور 2013 میں زیرِ زمین نیوکلیئر تجربے کر چکا ہے جبکہ عالمی برادری کو شمالی کوریا کے نیوکلیئر پروگرام پر شدید تحفظات رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT