Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / شمالی کوریا میں پارلیمانی انتخابات، رائے دہی کا انعقاد

شمالی کوریا میں پارلیمانی انتخابات، رائے دہی کا انعقاد

سیول۔ 9؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ شمالی کوریا کے شہریوں نے آج پہلے سے طئے شدہ انتخابات کے دوران رائے دہی میں حصہ لیا جس کے ذریعہ ملک کی پارلیمنٹ منتخب کی جائے گی جس کی حیثیت صرف ربر اسٹامپ کی ہے۔ قومی سطح پر رائے شماری کی جائے گی اور پیونگ یانگ میں اقتدار کی منتقلی کا پتہ چل سکے گا۔ سپریم پیپلز اسمبلی کے ارکان کا انتخاب کرنے کے لئے رائے د

سیول۔ 9؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ شمالی کوریا کے شہریوں نے آج پہلے سے طئے شدہ انتخابات کے دوران رائے دہی میں حصہ لیا جس کے ذریعہ ملک کی پارلیمنٹ منتخب کی جائے گی جس کی حیثیت صرف ربر اسٹامپ کی ہے۔ قومی سطح پر رائے شماری کی جائے گی اور پیونگ یانگ میں اقتدار کی منتقلی کا پتہ چل سکے گا۔ سپریم پیپلز اسمبلی کے ارکان کا انتخاب کرنے کے لئے رائے دہی منعقد کی گئی۔ سرکاری خبر رساں ادارہ کے سی این اے کے بموجب تقریباً 63 فیصد رائے دہی دوپہر تک ہوچکی تھی۔ شخصی طور پر رائے دہی کے علاوہ رائے دہی میں کوئی بھی پہلو جمہوری نہیں ہے۔ نتائج کا پہلے ہی سے تعین کردیا جاتا ہے۔ صرف ایک مسلمہ امیدوار 687 اضلاع کی نمائندگی کرتا ہے۔

برسراقتدار ورکرس پارٹی کے ترجمان روڈانگ سنمون نے کہا کہ رائے دہی سے شمالی کوریا ایک باوقار، خوشحال اور طاقتور سوشلسٹ ملک ثابت ہوجائے گا۔ سرکاری ذرائع ابلاغ نے حالیہ دنوں میں انتخابات کو فروغ دینے کے لئے تشہیر میں اضافہ کردیا تھا۔ رائے دہی کا جشن منانے کے لئے کئی نظمیں فلم بند کی گئی تھیں جو جذباتی اور مسرت انگیز نعروں سے بھرپور تھیں۔ یہ کم جونگ اُن کے برسراقتدار آنے کے بعد پہلے انتخابات ہیں۔ وہ اپنے والد کم جونگ دوم کی دسمبر 2011ء میں موت کے بعد برسراقتدار آئے تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT