Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

شمالی کوریا میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

پیانگ یانگ ۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی جانب سے اپنے لئے تیل کی درآمد پر عائد کردہ تحدیدات کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق دو ماہ کے دوران تیل کی چلر فروش کی قیمتوں میں 20% اضافہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ جاریہ ماہ کے اوائل میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے شمالی کوریا کی جانب سے اس کے چھٹویں نیوکلیئر ٹسٹ کے بعد آٹھویں بار تیل مصنوعات شمالی کوریا کو برآمد کرنے پر تحدیدات عائد کی تھیں جس کے بارے میں شمالی کوریا نے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ ہائیڈروجن بم ہے۔ جولائی میں شمالی کوریا نے دو بین براعظمی بالسٹک میزائلس بھی لانچ کئے تھے جس کے ذریعہ یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ مذکورہ میزائلس کی امریکہ تک رسائی ممکن ہے جس کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے قائد کم جونگ اُن کے درمیان تلخ کلامی کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جس نے حالات کو مزید ابتر کردیا تھا اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کی وجہ بنا تھا۔

TOPPOPULARRECENT