Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا میں کتے کا گوشت کھانے کا حکم

شمالی کوریا میں کتے کا گوشت کھانے کا حکم

سئیول ۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے آمر “کم یونگ اْن” نیوکلیئر بموں اور بیلسٹک میزائلوں سے محبت اور اپنے بالوں اور ڈھول جیسے جسم کی وجہ سے مشہور ہیں۔ انہوں نے ایک نئی مہم چلانے کا حکم جاری کیا ہے جس کے تحت بھوک کے مارے کوریائی باشندوں کی کتے کو گوشت کو اپنی خوراک میں مزید جگہ دینے کیلئے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔کتے کا گوشت کھانے کی تشہیر کی مہم کیلئے پلیٹ فارم مقامی ذرائع ابلاغ ہیں۔ شمالی کوریائی باشندوں کو باور کرایا جا رہا ہے کہ کتے کے گوشت میں مرغی، بطخ، گائے اور سور سے زیادہ وٹامن پائے جاتے ہیں اور یہ آنتوں اور معدہ کیلئے مفید ہے۔یوٹیوب پر نشر ہونے والے شمالی کوریا کے ایک چیانل DPRK TODAY کی رپورٹ میں اپنے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ” پہلے کتے کو جان سے مار دیں اس کے بعد پکانے سے پہلے اس کی کھال اتار لیں تاکہ Dangogi نامی ایک ذائقہ دار پکوان تیار ہوسکے جس سے انسان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے”۔

TOPPOPULARRECENT