Sunday , June 24 2018
Home / دنیا / شمالی کوریا نیوکلیئر پروگرام بند کرے :جاپان

شمالی کوریا نیوکلیئر پروگرام بند کرے :جاپان

ٹوکیو،9مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے وزیر دفاع اٹسونوری اونوڈرہ نے آج کہا کہ امن مذاکرات مثبت بنانے کیلئے شمالی کوریا کو اپنے نیوکلیئر پروگرام پوری طرح بند کرنے کے عزم کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔جنوبی کوریائی افسر کی طرف سے کہا گیا کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان سے مئی میں ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ مسٹر اونوڈیرا نے مسٹر اون اور مسٹر ٹرمپ کی مجوزہ ملاقات پر یہ بیان دیا ہے ۔خیال رہے کہ مسٹر اون کے جارحارنہ نیوکلیئر پروگرام سے کوریائی جزیرہ میں ماحول اکثر کشیدہ رہتا ہے ۔ امریکی صدر اور مسٹر اون کے مابین تلخ کلامی بھی ہوچکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT