Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا نے امریکہ کو خبردار کیا

شمالی کوریا نے امریکہ کو خبردار کیا

سیول، 11 ستمبر (رائٹر) شمالی کوریا نے آج کہا کہ امریکہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ذریعہ اس پر پابندی عائد کرنے جو کوششیں کر رہا ہے اسے اسکی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ”امریکہ نیوکلیائی ٹسٹ کے معاملے میں سلامتی کونسل میں ملک کے خلاف معاملات کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے جبکہ یہ ٹسٹ ہم اپنی دفاع کیلئے کر رہے ہیں۔” ترجمان نے کہا کہ اگر امریکہ شمالی کوریا پر پابندی عائد کرنے غیر قانونی اور غیر آئینی تجاویز پیش کرتا ہے تو اسے ضرور اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ غور طلب ہے کہ امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی کوریا پر اضافی پابندی عائد کرنے کے سلسلے میں ایک تجویز پیش کی جائے اور اس پر ووٹنگ کرنے کے لئے کونسل کی میٹنگ طلب کی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT