Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / شمالی کوریا: پابندیوں کی مبینہ خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی

شمالی کوریا: پابندیوں کی مبینہ خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی

اقوام متحدہ ۔ 31 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کی مبینہ خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے نئے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ سلامتی کونسل کے مطابق اس سلسلے میں اکیس شپنگ کمپنیوں، ستائیس بحری جہازوں اور ایک شخص کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ ان کے تعاون سے تیل اور کوئلہ شمالی کوریا پہنچا اور اس طرح پابندیوں کے باوجود ان اداروں نے پیونگ یانگ سے تعاون کیا۔ ان شپنگ کمپینوں اور بحری جہازوں کا تعلق شمالی کوریا کے علاوہ چین، سنگاپور اور تین دیگر ممالک سے ہے۔

TOPPOPULARRECENT