Sunday , June 24 2018
Home / دنیا / شمالی کوریا پر دباؤ بنائے رکھنے امریکہ اور جاپان پُرعزم

شمالی کوریا پر دباؤ بنائے رکھنے امریکہ اور جاپان پُرعزم

ٹوکیو، 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے نیوکلیئر اور میزائل پروگرام کے پیش نظر اس پر مسلسل دباؤ بنائے رکھنے پر اتفاق کا اظہار کیا ہے ۔جاپان کی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان جاری کر کے اس بات کی اطلاع دی۔بیان کے مطابق شنزو آبے اور ڈونالڈ ٹرمپ نے فون پر شمالی کوریا کے نیوکلیئر اور میزائل پروگرام پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر رضامندی کا اظہار کیاکہ جب تک شمالی کوریا اپنے نیوکلیئر اور میزائل پروگرام کو مکمل طور پر بند نہیں کردیتا اس وقت تک اس سے کسی بھی قسم کی بامعنی بات چیت ممکن نہیں ہے ۔وہیں اس معاملے پر جنوبی کوریا نے کہا کہ اس کے صدر مون جے ان کو شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ کے ساتھ ملاقات کی دعوت دی گئی تھی۔ یہ دعوت کم جونگ ان کی بہن نے دی تھی۔قابل غور ہے کہ سرمائی اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں حصہ لینے کے لیے شمالی کوریا کے وفد کے ساتھ کم جونگ ان کی بہن بھی آئی تھیں۔سرمائی ونٹر اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب کے دوران جنوبی کوریا میں موجود رہے امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا کہ امریکہ شمالی کوریا سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے لیکن پہلے وہ اپنا نیوکلیئر پروگرام بند کرے

TOPPOPULARRECENT