Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / شمالی کوریا پر دباؤ بنانے جنوبی کوریا متفق :آبے

شمالی کوریا پر دباؤ بنانے جنوبی کوریا متفق :آبے

ٹوکیو،13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا کہ جنوبی کوریا کے صدر مون ژائن ان اس بات پر متفق ہیں کہ شمالی کوریا پر زیادہ سے زیادہ دباؤ بنانے کی ضرورت ہے ۔مسٹر آبے نے آج پارلیمنٹ میں جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان ’کمفرٹ وومین‘ معاہدہ کو قطعی شکل دینے کی بھی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوریا کے پیونگچانگ میں منعقد سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے دوران مسٹر ان سے ملے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ’کمفرٹ وومین ‘ پر اتفاق فیصلہ کن اور ناقابل واپسی ہے ۔

روس نے جدید میزائل کا تجربہ کیا
ماسکو ،13فروری(سیاست ڈاٹ کام) روس نے اپنے اینٹی ائیر کرافٹ ڈیفنس سسٹم کے نئے اور جدید میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔روسی وزارت دفاع نے میزائل تجربے کی ویڈیو بھی جا ری کی۔روسی وزارت دفاع نے میزائل تجربے کو کامیاب قرار دیا ہے ۔روسی حکام کے مطابق یہ تجربہ قازقستان کے علاقے سیری شاگان ملٹری گراؤنڈز سے کیا گیا۔میزائل تجربے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں بنائی گئیں۔

TOPPOPULARRECENT