Saturday , July 21 2018
Home / دنیا / شمالی کوریا پر دباؤ برقرار رکھنے کی ضرورت :میٹس

شمالی کوریا پر دباؤ برقرار رکھنے کی ضرورت :میٹس

ہوائی۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جوہری پروگرام سے دستبرداری کے لیے بین الاقوامی پریشر برقرار رکھنا ضروری ہے۔ میٹس کے مطابق اس دباؤ کے نتیجے میں ہی تنہائی کا شکار ہونے والا ملک اپنی جوہری ہتھیار سازی کا عمل ترک کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا امن پسند اقوام ہیں اور وہ سرمائی اولمپکس کے لیے دونوں کوریائی ملکوں کے مذاکراتی عمل کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع نے ان خیالات کا اظہار اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب سونگ یونگ مْو کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا۔ دونوں وزرائے دفاع نے ہونولْولْو میں امریکہ پیسیفیک کمانڈ کے صدر دفتر میں ملاقات کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT