Thursday , January 17 2019

شمالی کوریا پر سخت پابندیوں کے لئے مون اور ٹرمپ میں اتفاق

سیول، 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کے صدر مون جئی ان اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونالڈ ٹرمپ نے نیوکلیائی اور میزائل ٹسٹ کی وجہ سے شمالی کوریا پر پابندیوں کے ذریعے مضبوط دباؤ بنانے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان آج فون پر ہوئی بات چیت کے بعد جنوبی کوریا کے صدر دفتر کے ترجمان پارک سوہون نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا، “دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور شمالی کوریا پر مضبوط اور عملی پابندیوں کونافذ کرنے پر متفق ہوئے ہیں تاکہ اسے احساس ہو کہ اشتعال انگیز حرکتوں سے سفارتی علیحدگی اور اقتصادی دباؤ اور بڑھ جاتا ہے ۔” ترجمان نے کہا کہ مسٹر مون اور مسٹر ٹرمپ نے شمالی کوریا کی جانب سے کئے جانے والی حالیہ ایٹمی تجربہ کی سخت مذمت کی ہے ۔ ساتھ ہی دونوں اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2375 کو لاگو کرنے میں بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرنے پر بھی اتفاق ظاہر کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT