Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا پر صرف چین لگام لگا سکتا ہے : تھریسامے

شمالی کوریا پر صرف چین لگام لگا سکتا ہے : تھریسامے

اوساکا (جاپان)، 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم برطانیہ تھریسامے نے شمالی کوریا کی طر ف سے مزید میزائل ٹیسٹ کو روکنے کیلئے چین سے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے ۔تھریسامے نے اپنے جاپانی ہم منصب شنزو آبے کیساتھ ملاقات کیلئے جاپان پہنچنے سے قبل کہا کہ چین ،شمالی کوریا کی طرف سے اشتعال انگیز حرکت کو روکنے کیلئے بین الاقوامی کوششوں میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور شمالی کوریا پر لگام لگا سکتا ہے۔ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ وہ اس پر روک لگائے ، اس کیلئے سب سے زیادہ موزوں عمل ہے شمالی کوریا پر چین کا دباؤ۔

TOPPOPULARRECENT