Thursday , October 18 2018
Home / دنیا / شمالی کوریا پر لگام کسنے چین سے ٹرمپ کی اپیل

شمالی کوریا پر لگام کسنے چین سے ٹرمپ کی اپیل

بیجنگ، 10نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چین سے شمالی کوریا پر لگام کسنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس کیلئے ان کو بڑا رول ادا کر نا ہو گا۔چین کی سرکاری میڈیا نے آج مسٹر ٹرمپ کے کل اختتام پذیر بیجنگ دورہ کے دوران انکے اس موقف کی تعریف کی۔ میڈیا کے مطابق مسٹر ٹرمپ اور چین کے صدر ژی جن پنگ آپسی تعلقات میں بہتری اور اختلافات کو بھلانے ایک نیا بلیو پرنٹ تیار کر رہے ہیں۔ٹرمپ نے حالانکہ یہ بھی کہا ہیکہ دو طرفہ تجارت امریکہ کے مفاد میں مناسب نہیں رہی جبکہ جن پنگ نے کہا کہ چین غیر ملکی کمپنیوں کو مزید موقع دیگا۔دونوں رہنماؤں نے 25 ارب امریکی ڈالر کے تجارتی معاہدے بھی کئے ۔ چین نے مسٹر ٹرمپ اور انکی اہلیہ میلانیا کا اس دورہ پر خاص خیال رکھا گیا۔شہر ممنوعہ کے دورہ کے دوران خود جن پنگ ٹرمپ جوڑے کیساتھ رہے ۔

اقتصادی حالات بہتر ہونے جنوبی کوریا کا ادعا
سیول، 10نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کے وزارت خزانہ نے آج کہا کہ ذاتی استعمال کی چیزوں کابڑھنا معیشت کے مسلسل بہتر ہو رہے حالات کا اشارہ ہے اور مستحکم برآمدات ایشیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت کو اقتصادی ترقی کی طرف بڑھانا جاری رکھیں گے ۔رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے معیشت کے ماہانہ تجزیہ میں کہا ہے کہ اس سال اقتصادی ترقی کو پیچھے دھکیلنے والی گھریلو طلب اب پھر سے بڑھ رہی ہے ۔ ستمبر کی خوردہ فروخت میں 3.1 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے ۔اس میں سیمی کنڈکٹرز اور الیکٹرانک اجزاء کی برآمدات معمول پر واپس آ رہے ہیں۔ آئندہ کچھ مہینوں میں بھی ترقی کی یہی رفتار جاری رہے گی ۔

TOPPOPULARRECENT