Sunday , July 22 2018
Home / دنیا / شمالی کوریا پر مزید پابندی عائد کرنے کینیڈا اور امریکہ کا مطالبہ

شمالی کوریا پر مزید پابندی عائد کرنے کینیڈا اور امریکہ کا مطالبہ

وینکوور، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور کینیڈا نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق شمالی کوریا پر مزید پابندی عائد کی جانی چاہئے ۔ ان دونوں ممالک نے کل یہ باتیں کولمبیا کے وینکوور میں شمالی کوریا کے نیوکلیئر اور میزائل پروگراموں پر روک لگانے کو لے کر شروع ہو نے والے مذکرات میں کہیں۔ اس کے ساتھ ہی دونوں ممالک نے شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان شروع ہو نے والی بات چیت کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی آئے گی۔

TOPPOPULARRECENT