Monday , December 18 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا پر ٹرمپ کا خطاب امریکہ کے عزائم کا عکاس : جنوبی کوریا

شمالی کوریا پر ٹرمپ کا خطاب امریکہ کے عزائم کا عکاس : جنوبی کوریا

سیئول۔20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کا جنرل اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب کے دوران شمالی کوریا سے سختی سے نمٹنے کا جو بیان دیا ہے، اس سے امریکہ کے سخت عزائم کا پتہ چلتا ہے۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ’’شمالی کوریا کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ اگر یوں ہی جاری رہا تو امریکہ اس کا نام و نشان تک مٹاکر رکھ دے گا‘‘۔ یاد رہے کہ قبل ازیں بھی امریکہ نے شمالی کوریا کو سخت انتباہ دیا تھا تاہم شمالی کوریا نے بھی امریکہ کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے مزید نیوکلیئر میزائل ٹسٹ کئے تھے۔ جنوبی کوریا کے صدر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ٹرمپ نے جو کچھ کہا ہے وہ دراصل ان کے قبل ازیں دیئے گئے بیان کا اعادہ ہے جہاں انہوں نے بارہا یہ بات کہی ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف کوئی بھی سخت کارروائی سے قبل امریکہ دیگر تمام متبادل پر غوروخوض کرے گا۔

 

 

 

TOPPOPULARRECENT