Tuesday , October 23 2018
Home / دنیا / شمالی کوریا پر یو این سی کا جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام

شمالی کوریا پر یو این سی کا جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام

سیئول۔22نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یونائیٹڈ نیشن کمانڈ(یو این سی) نے شمالی کوریا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے ۔یو این سی کے ایک افسر نے آج یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ شمالی کوریا کے فوجیوں نے گزشتہ 13نومبر کو ایک بھگوڑے فوجی کا پیچھا کرتے ہوئے دونوں کوریائی ممالک کی سرحد پار کرکے جنگ بند ی کی خلاف ورزی کی ہے ۔یو این سی نے ایک ویڈیو بھی جاری کیا ہے جس میں ایک شمالی کوریا ئی فوجی کچھ سیکنڈ تک سرحدپار کرتے نظر آئے ہیں جبکہ دیگر فوجی جنوبی کوریا کی سرحد کی طرف بھاگ رہے فوجی کو نشانہ بناکر گولیاں چلاتے نظر آئے ۔افسر نے بتایا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے تعلق سے شمالی کوریا کو مطلع کردیا گیا ہے ۔

 

دلویر بھنڈاری کو امریکہ کی مبارکباد
واشنگٹن۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (ICJ) کیلئے جسٹس دلویر بھنڈاری کے انتخاب پر امریکہ نے انہیں مبارکباد دی تاہم یہ بات بھی واضح کردی کہ امریکہ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موجودہ ویٹو ڈھانچہ میں تبدیلی کا مخالف ہے جبکہ 15 رکنی کونسل میں معمولی توسیع دیئے جانے کی تائید کرتا ہے۔ یاد رہے کہ ہندوستان سے تعلق رکھنے والے دلویر بھنڈاری کا کل آئی سی جے کیلئے انتخاب عمل میں آیا تھا جہاں اقوام متحدہ کے زائد از دوتہائی ارکان نے ان کی تائید کی تھی جس کے بعد برطانیہ کو اپنے امیدوار کرسٹوفر گرین ووڈ کو انتخابی دوڑ سے دستبرداری کیلئے مجبور ہونا پڑا تھا۔

TOPPOPULARRECENT