Wednesday , December 19 2018

شمالی کوریا کا امریکہ سے جنگ چھڑنے کے خدشات کا اظہار

پیانگ یانگ۔ 8دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے امریکہ سے جنگ چھڑنے کے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا ہیکہ پیانگ یانگ جنگ نہیں چاہتا مگر جنگ سے بھاگے گا بھی نہیں۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے امریکہ سے جنگ چھڑنے کے خدشات ظاہر کردیئے ہیں۔ تاہم امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں اور پیشگی جنگ کی دھمکیوں نے کوریائی خطے پر جنگ کو یقینی بنادیا ہے۔ وزارت خارجہ شمالی کوریا ری یونگ ہو کا کہنا ہیکہ صرف یہ سوال باقی رہ گیا ہے کہ جنگ کب چھڑتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا جنگ نہیں چاہتا مگر جنگ سے بھاگے گا بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ہمارے صبر کو کمزوری سمجھ کر نیوکلیئر جنگ شروع کی تو شمالی کوریا اپنی نیوکلیئر قوت سے اسے بھاری قیمت چکانے پر مجبور کردے گا۔

TOPPOPULARRECENT