Tuesday , July 17 2018
Home / دنیا / شمالی کوریا کا فوجی جنوبی کوریا کی حدود میں داخل ہونے پر فائرنگ سے زخمی

شمالی کوریا کا فوجی جنوبی کوریا کی حدود میں داخل ہونے پر فائرنگ سے زخمی

سیول ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے ایک فوجی کو اس وقت فائر کرکے زخمی کردیا گیا جب وہ اس جزیرہ نما (شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کو تقسیم کرنے والی سرحد اور غیرفوجی علاقہ) پر شمالی کوریا کی حدود سے جنوبی کوریا کی حدود میں داخل ہوگیا۔ سیول کی یون ہاپ خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کا فوجی غیرفوجی علاقہ میں پہنچنے کے بعد جسے جوائنٹ سیکوریٹی ایریا بھی کہا جاتا ہے، جنوبی کوریا کی حدود میں داخل ہوگیا۔ یہ دیکھتے ہی شمالی کوریا کے ایک دیگر فوجی نے اسے فائر کرکے زخمی کردیا۔ بعدازاں اسے ہاسپٹل میں شریک کیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی نے سیول کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔

TOPPOPULARRECENT