Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کا نیوکلیئر ری ایکٹرمکمل طور پر کارکرد

شمالی کوریا کا نیوکلیئر ری ایکٹرمکمل طور پر کارکرد

پیانگ یانگ ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے کہا ہے اس کا سب سے بڑا نیوکلیئر ری ایکٹر یونگ بیونگ اب ’مکمل طور پر کام کر رہا ہے۔شمالی کوریا اپنے نیوکلیئر ہتھیاروں کے ’معیار اور تعداد‘ میں بہتری لارہا ہے۔ یونگ بیون ری ایکٹر 2007 میں بند کر دیا گیا تھا تاہم شمالی کوریا نے اپنے تیسرے نیوکلیئر تجربے اور علاقائی کشیدگی کے بعد اسے سنہ 2013 میں دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔یہ ری ایکٹر شمالی کوریا کے نیوکلیئر ہتھیاروں کے پروگرام کے لیے پلوٹونیم کا ذریعہ ہے۔ یاد رہے کہ شمالی کوریا کے نیوکلیئر پروگرام کو روکنے کے حوالے سے چھ ملکی مذاکرات 2009ء سے تعطل کا شکار ہیں۔ کے سی این اے کا کہنا کہ شمالی کوریا امریکی جارحیت کا اپنے نیوکلیئر ہتھیاروں سے کسی بھی وقت سامنا کرنے لیے تیار ہے۔ بہرحال، شمالی کوریا کی مکمل نیوکلیئر صلاحیت کے بارے میں تاحال واضح نہیں ہے۔ شمالی کوریا کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے نیوکلیئر ہتھیاروں کو میزائل پر نصب کرنے والے چھوٹے آلات تیار کر لیے ہے۔ دوسری جانب امریکی حکام نے ان دعووں پر شک و شبہات کا اظہار کیا ہے اور ماہرین کے مطابق جنوبی کوریا کے چھوٹے سائز کے ہتھیاروں کی تیاری کو جانچنا ایک مشکل عمل ہے۔
تارکین وطن کی یونان جانے والی کشتی غرقاب، 22 ہلاک
انقرہ ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کشتی کے ذریعہ یونان پہنچنے کی کوشش کرنے والے تقریباً 22 تارکین وطن اس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کو لے جانے والی کشتی ترکی کے جنوب مغربی ساحل سے دور سمندر میں غرقاب ہوگئی۔ مہلوکین میں 11 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔ دریں اثناء ترکی کے گوسٹ گارڈس نے مزید 9 نعشوں کو دریافت کیا جس کے بعد مہلوکین کی جملہ تعداد 22 ہوگئی۔ دوسری طرف کشتی میں سوار دیگر 211 تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔ مہلوکین کی قومیت کی ہنوز شناخت نہیں ہوئی ہے جبکہ بچاؤ کاری اب بھی جاری ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ حالیہ دنوں ترکی سے یوروپی یونین کی جانب سفر کرنے والے تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے جس کیلئے وہ غیر محفوظ چوبی کشتیوں کا استعمال کررہے ہیں جن میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو شام، افغانستان، پاکستان اور افریقہ کے نامساعد حالات سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT