Sunday , May 27 2018
Home / دنیا / شمالی کوریا کا نیوکلیئر ٹسٹ ہیروشیما پر برسائے گئے

شمالی کوریا کا نیوکلیئر ٹسٹ ہیروشیما پر برسائے گئے

بم سے دس گنا زیادہ طاقتور : محققین
سنگاپور ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے گذشتہ سال جو زیرزمین نیوکلیئر ٹسٹ کیا تھا وہ کسی بھی بڑے سے پہاڑ کو بھی ریزہ ریزہ کرنے کیلئے کافی تھا۔ یہ بیان ان سائنسدانوں نے دیا ہے جنہوں نے یہ دریافت کیا ہیکہ گذشتہ سال نیوکلیئر ٹسٹ کے دوران جس بم کا استعمال کیا گیا تھا وہ دوسری عالمی جنگ میں امریکہ کی جانب سے ہیروشیما پر برسائے گئے بم سے بھی دس گنا زیادہ طاقتور تھا۔ نانیانگ ٹکنالوجیکل یونیورسٹی (سنگاپور) اور برکلے (امریکہ) میں واقع یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محققین نے بتایا کہ کس طرح گذشتہ سال 3 ستمبر 2017ء کو کئے گئے نیوکلیئر ٹسٹ کے مقام پر واقع ایک بڑا سا پہاڑ بھی دہل گیا تھا جس کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا تھا کہ 5.2 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ سائنسی مجلہ میں شائع کی گئی تفصیلات میں یہ بات بتائی گئی۔

TOPPOPULARRECENT