Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کا نیوکلیائی میزائل تجربہ کامیاب

شمالی کوریا کا نیوکلیائی میزائل تجربہ کامیاب

سیول،22مئی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا درمیانے فاصلے تک مار کرنے والی میزائل کا تجربہ کامیاب رہا۔اس میزائل کا تجربہ آخری مرحلے میں سمت کنٹرول کے معتبر ہونے کی تصدیق کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔شمالی کوریائی خبررساں ایجنسی کے سی این اے نے بتایا کہ ملک کے سپریم لیڈر کم جونگ ان نے کل اس میزائل تجربے کا جائزہ لیا۔اس میزائل کو ‘پکگکسونگ-2’ نام دیا گیا ہے جو کہ ٹھوس ایندھن پر مبنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسٹر کم نے میزائلوں کو بڑے پیمانے پر بنانے کے ساتھ فوج میں شمال کرنے کا حکم دیا ہے ۔جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق میزائل کو جنوبی پیانگان صوبے کے پکچانگ سے داغا گیا تھاجو 500میٹر کی دوری طے کرکے ملک کے شمال مشرقی ساحل کے نزدیک سمندر میں گری۔اس نے 560 کلومیٹر کی اونچائی طے کی تھی۔امریکہ،جنوبی کوریا اورجاپان نے میزائل تجربے پر سخت مذمت کا اظہار کیا ہے ۔شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتہ بھی درمیانے فاصلے تک مار کرنے والی میزائل کا تجربہ کیا تھا۔700 کلومیٹر کی دوری طے کرنے والی یہ میزائل نیوکلائی بم لے جانے کے قابل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT