Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کا پانچویں نیوکلیئر تجربہ کا اشارہ

شمالی کوریا کا پانچویں نیوکلیئر تجربہ کا اشارہ

پیونگ یانگ۔ 7 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کے لیڈر کم جان اُنگ نے ملک کے نیوکلیئر ہتھیاروں کے پروگراموں کا بھرپور دفاع کیا اور یہ اشارے مل رہے ہیں کہ پیونگ یانگ پانچویں نیوکلیئر تجربہ کیلئے تیار ہے ۔ 33 سالہ کم نے کل اپنے افتتاحی خطاب میں 6 جنوری کو کئے گئے نیوکلیئر تجربہ کو غیرمعمولی اور شاندار قرار دیتے ہوئے اس کی ستائش کی۔ شمالی کوریا نے دعویٰ کیاکہ یہ ایک طاقتور ہائیڈروجن بم تھا ۔ اس کے ایک ماہ بعد طویل مسافتی راکٹ لانچنگ کا تجربہ کیا گیاتھا ۔ شمالی کوریا نے اب تک جملہ 4 نیوکلیئر تجربات کئے ہیں اور ان میں دو تجربات کم جان اُنگ کے 2011 ء میں اقتدار پر آنے کے بعد کئے گئے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT