Friday , April 20 2018
Home / دنیا / شمالی کوریا کو بالآخر امریکہ سے مذاکرات کرنا ہی ہوگا : ٹلرسن

شمالی کوریا کو بالآخر امریکہ سے مذاکرات کرنا ہی ہوگا : ٹلرسن

پالوآلٹو ۔18 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے آج توقع ظاہر کی کہ ایک وقت بہت جلد ایسا آنے والا ہے جب شمالی کوریا بالآخر امریکہ کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی قیادت والی دباؤ مہم کے لئے چین کے تعاون نے ضدی شمالی کوریا کے رویہ پر اثرانداز ہونا شروع کردیا۔ یاد رہے کہ شمالی کوریا کی تجارت کا زیادہ تر چین پر انحصار ہے اور ٹلرسن نے کل یہی بات کہی کہ انٹلیجنس کی جو رپورٹیں ملی ہیں اس سے یہ ظاہر ہوتا ہیکہ چین کے شمالی کوریا پر جو معاشی تحدیدات عائد کی ہیں اس نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے جس کا اندازہ شمالی کوریا میں غذا اور ایندھن کی قلت پیدا ہوجانے سے لگایا جاسکتا ہے۔ ٹلرسن نے کہا کہ وہ اس بات کے منتظر ہیں کہ کم جونگ ان خود ان (ٹلرسن) سے بات چیت کی خواہش ظاہر کریں۔ اسی لئے میں یہ بات پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ایک دن ایسا ضرور آئے گا جب شمالی کوریا کو امریکہ سے مذاکرات کیلئے مجبور ہونا ہی پڑے گا۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا میں اس وقت جو ’’دوستانہ ‘‘ماحول چل رہا ہے وہ اس کی تائید کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا میں منعقد شدنی سرمائی اولمپکس میں اپنے کھلاڑی بھیجنے کی بات کہی تھی جس پر وہ آج بھی اٹل ہے۔

TOPPOPULARRECENT