Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کیخلاف امریکی فوجی کارروائی کا امکان برقرار

شمالی کوریا کیخلاف امریکی فوجی کارروائی کا امکان برقرار

واشنگٹن کی فوجی کارروائی، پیانگ یانگ کیلئے المناک دن ثابت ہوگا، ٹرمپ کی وارننگ
واشنگٹن ۔ 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج کہا کہ سرکش شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی یقینا ایک راستہ ہے لیکن وہ امید کرتے ہیں کہ انہیں اس راستہ کا استعمال نہیںکرنا پڑے گا۔ شمالی کوریا کی جانب سے اتوار کو کئے گئے ایک سب سے بڑے نیوکلیئر تجربہ کے بعد جزیرہ نما کوریا میں پیدا شدہ کشیدگی میں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارہ کے سی این اے نے اس تجربہ کو ہیڈروجن بم قرار دیا تھا۔ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے ساتھ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’’فوجی کارروائی یقینا ایک اختیار ہے لیکن کیا یہ ناگزیر ہے؟۔ کوئی بھی چیز ناگزیر نہیں ہے۔ یہ بہت بڑی بات ہوگی کہ کوئی حل تلاش کرلیا جائے‘‘۔ ٹرمپ نے ایک سوال پر جواب دیا کہ ’’ہمیں تمام تفصیلات اور تمام حقائق کا جائزہ لینا ہوگا لیکن ہمارے صدور گذشتہ 25 برسوں سے باتیں اور صرف باتیں ہی کرتے رہے ہیں اور سمجھوتے کے دوسرے ہی دن سے شمالی کوریا میں نئے کام شروع ہوگئے اور نیوکلیئر پروگرام جاری رہا۔ چنانچہ میں فوجی کارروائی کا اختیار نہ کرنے کو ترجیح دینا چاہتا ہوں لیکن یہ ایک ایسی یقینی بات ہے جو ہو بھی سکتی ہے‘‘۔ پیانگ یانگ نے جولائی کے دوران دو طویل فاصلاتی بیالسٹک میزائل داغا تھا اور اس کے بعد میں اوسط فاصلہ پر وار کرنے والا میزائل داغا تھا جو امریکہ کے حلیف جاپان سے گذرتا ہوا قریبی سمندر میں گر پڑا تھا۔ امریکہ نے ان چیلنجوں کا پوری طاقت سے مقابل کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے شمالی کوریا کو ’’آگ اور غصہ‘‘ جیسے ردعمل کی دھمکی دی تھی۔ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج اب پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور ہوگئی ہے اور کہا کہ ’’امید کرتا ہوں کہ ہمیںاپنی یہ فوجی طاقت شمالی کوریا پر استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور اگر استعمال کی گئی تو شمالی کوریا کے لئے وہ انتہائی غمناک دن ہوگا‘‘۔

جنوبی کوریا کو میزائل تجربہ کا خطرہ
سیول ۔ 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا فی الحال اپنے پڑوسی شمالی کوریا پر قریبی نظر رکھا ہوا ہے جو کل اپنے یوم تاسیس کے موقع پر ایک اور بین براعظمی اسرائیل داغ سکتا ہے۔ جنوبی کوریا میں وزارت اتحاد و انضمام کی ترجمان ایوجین لی نے آج کہاکہ پیانگ یانگ اس ہفتہ کے اواخر یا 10 اکٹوبر تک اپنا ایک اور بین براعظمی میزائل داغ سکتا ہے۔ 10 اکٹوبر شمالی کوریا کی حکمرانی پارٹی کا یوم تاسیس ہے۔

TOPPOPULARRECENT