Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / شمالی کوریا کیخلاف فوجی کارروائی کیلئے امریکہ پوری طرح تیار

شمالی کوریا کیخلاف فوجی کارروائی کیلئے امریکہ پوری طرح تیار

جنگ کا راستہ پیانگ یانگ کیلئے تباہ کن ہوگا، کم جونگ اُن کا بدترین طرزعمل : ٹرمپ
واشنگٹن ۔ 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہیکہ شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کے امکان پر ان کا ملک پوری طرح تباہ ہوچکا ہے اور انہوں نے تمام ’’ذمہ دار‘‘ ملکوں پر زور دیاکہ وہ بھی پیانگ یانگ کو یکا و تنہا کرتے ہوئے اس کے ایٹمی اسلحہ کے ذخیرہ سے مکمل طور پر پاک کرنے کی مساعی میں شامل ہوجائیں۔ شمالی کوریا نے گذشتہ روز کہا تھا کہ وہ امریکی بمبار طیاروں کو مار گراتے ہوئے اپنی دفاع کرنے کیلئے تیار ہے جس کے بعد امریکہ کے صدر کا یہ سخت ترین ردعمل منظرعام پر آیا ہے۔ شمالی کوریا کے وزیرخارجہ ای یونگ ہو نے اس ہفتہ کے اوائیل کے دوران نیویارک میں تھے۔ ٹرمپ پر شمالی کوریا کے خلاف اعلان جنگ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ ٹرمپ نے اسپین کے وزیراعظم ماریاؤراجوئے کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’(اولین) ترجیح کے طور پر نہیں بلکہ دوی (فوجی) ترجیح کے لئے پوری طرح تیار ہوچکے ہیں لیکن ہم اس (فوجی کارروائی کے) راستہ کا انتخاب کریں گے تو یہ انتہائی تباہ کن ہوگا۔ میں آپ سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ شمالی کوریا کیلئے تباہ کن ہوگا۔ اس کو فوجی کارروائی کا راستہ کہا جاتا ہے۔

اگر ہمیں یہ راستہ اختیار کرنا پڑے گا تو ہم ضرور اختیار کریں گے‘‘۔ امریکہ کے صدر نے ایک سوال پر جواب دیا کہ ’’شمالی کوریا کے لیڈ (کم جونگ ان) انتہائی غلط اور برے انداز میں کام کررہے ہیں۔ وہ ایسی باتیں کررہے ہیں جو انہیں کبھی نہیں کہنا چاہئے‘‘۔ صدر ٹرمپ نے کہاکہ ’’شمالی کوریا کی صورتحال ایسی ہے جس سے 25، 20، 15، 10 یا پانچ سال پہلے ہی نمٹ لیا جانا چاہئے تھا۔ اگر ایسا ہوتا تو یہ صورتحال بہت آسانی کے ساتھ نمٹی جاسکتی تھی‘‘۔ ٹرمپ نے کہا کہ ماضی کے امریکی انتظامیہ نے یہ مسئلہ کی یکسوئی کا کام ان پر چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے نیوکلیئر اور میزائیل پروگراموں سے ساری دنیا میں انسانی زندگیوں کے ناقابل قیاس نقصان کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ’’اس (شمالی کوریا کے) اقتدار کو نیوکلیئر اسلحہ سے مکمل طور پر پاک کرنے کو یقینی بنانے کیلئے تمام ذمہ دار اقوام کو اب متحرک ہوجانا چاہئے۔ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے خلاف دو مرتبہ سخت ترین قراردادوں کو منظوری کیلئے سلامتی کونسل کی ستائش کی اور کاہ کہ ’’شمالی کوریا کی لعنت کو یکا و تنہا کرنے کیلئے تمام ذمہ دار اقوام کو متحد ہونے کا وقت آگیا ہے‘‘۔ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے ساتھ تجارت کو محدود کرنے چین کے تازہ ترین اقدام کی ستائش کی اور کہا کہ وہ چینی صدر ژی جن پنگ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT