Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کیخلاف فی الحال جنگ کی ضرورت نہیں: امریکہ

شمالی کوریا کیخلاف فی الحال جنگ کی ضرورت نہیں: امریکہ

اقوام متحدہ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ ان کا ملک شمالی کوریا کے خلاف جنگ کرنے کا منصوبہ نہیں بنا رہا ہے کیونکہ وہ (شمالی کوریا) نے اپنے ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں اب تک ایسے موڑ پر نہیں پہنچا ہے جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو۔ہیلی نے کل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کیخلاف ایک نئی پابندی کو منظور کئے جانے کے بعد کہا ”اگر شمالی کوریا اپنے ایٹمی پروگرام کو بند کرنے کیلئے تیارہوجاتا ہے تو وہ اپنا مستقبل کو بہتر بنا سکتا ہے ”۔ اگر یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ امن سے رہ سکتے ہیں، تو دنیا کے دیگر ممالک بھی اس کے ساتھ امن سے رہیں گے ”۔ انہوں نے کہا، ‘ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور اس کے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان مضبوط تعلقات کے بغیر آج کی تجویز کی منظوری ممکن نہیں تھی”۔ سلامتی کونسل نے اتفاق رائے سے شمالی کوریا پر ٹیکسٹائل برآمدات اور خام تیل کی برآمدات پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی ہے ۔ سلامتی کونسل نے یہ نئی پابندی شمالی کوریا کے کئے گئے چھٹے اور طاقتور ایٹمی ٹیسٹ کی وجہ سے لگائی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT