Friday , December 15 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کیساتھ چین نے تجارتی تعلقات کا دفاع کیا

شمالی کوریا کیساتھ چین نے تجارتی تعلقات کا دفاع کیا

بیجنگ ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج اقوام متحدہ کی جانب سے منظور شدہ تحدیدات کے بعد شمالی کوریا کے ساتھ بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات کا دفاع کیا جہاں یہ کہا گیا ہیکہ دونوں ممالک انسانی بنیادوں پر کی جانے والی تجارت جن میں ضروری اشیاء کے تبادلہ کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے۔ یاد رہیکہ چین، شمالی کوریا کا اہم تجارتی شراکت دار ہے اور سختی کیساتھ تحدیدات پر عمل کررہا ہے جو دراصل شمالی کوریا کی جانب سے نیوکلیئر اور میزائیل ٹیکنالوجی کی پے در پے ٹسٹنگ کو روکنے کیلئے ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے یہ بات بتائی۔ دوسری طرف کسٹم ڈاٹا کا اگر مطالعہ کیا جائے تو پتہ چلا ہیکہ شمالی کوریا کیلئے چین نے ماہ اگست تک 31.4 فیصد برآمد کی جبکہ درآمد صرف 9.5 فیصد رہی۔ چین نے یہ نشاندہی بھی کی ہیکہ تحدیدات کا اطلاق غذائی اشیاء کی درآمد اور برآمد پر نہیں ہوگا کیونکہ غذا ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے جو شمالی کوریا کی عوام کیلئے بھی پریشانی کا باعث ہوسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT