Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی ناقابل برداشت :شنزو ابے کا بیان

شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی ناقابل برداشت :شنزو ابے کا بیان

ٹوکیو ۔ /15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے نے کہا کہ عالمی امن کو خطرہ میں ڈالنے والے شمالی کوریا کے خطرناک اوراشتعال انگیز اقدامات کو کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ شنزو ابے نے شمالی کوریا کے اس تازہ ترین بیلسٹک مزائیل تجرہ پر ردعمل کا اظہار کررہے تھے جو ان کے ملک کے فضائی حدود سے گزرتے ہوئے براہ جاپان بحرالکاہل کے سمندر میں جاگرا تھا ۔
ابے نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم شمالی کوریا کو امن کے لئے سلامتی کونسل کی قرارداد میں ظاہر کردہ بین الاقوامی برادری کے متحدہ عزم و عہد کو خطرہ میں ڈالتے ہوئے جنونی اقدامات جاری رکھنے کی کوششیں کبھی برداشت نہیں کریں گے ‘‘ ۔ شنزو ابے نے کہا کہ ’’شمالی کوریا اگر اس راستہ پر چلتا رہے گا تو اس کا روشن مستقبل نہیں رہے گا ۔ ہمیں شمالی کوریا کو یہ سمجھانا ہوگا ‘‘ ۔

 

TOPPOPULARRECENT