Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کی بینکوں پر ٹرمپ کا امتناع حقائق پر مبنی نہیں:چین

شمالی کوریا کی بینکوں پر ٹرمپ کا امتناع حقائق پر مبنی نہیں:چین

بیجنگ ۔ /22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان پر اعتراض کیا کہ چینی بینکوں کو شمالی کوریا کے ساتھ کاروباری تعلقات ترک کردینے چاہئیے ۔ چین نے کہا کہ صدر امریکہ کا یہ بیان حقائق پر مبنی نہیں ہے ۔ چین شمالی کوریا کا حلیف ملک ہے ۔ تقریباً 90 فیصد کوئلہ ، خام لوہے ، سمندری غذائی اشیاء اور دیگر اشیاء سے متعلق ہیں ۔ اقوام متحدہ کی جانب سے شمالی کوریا پر تحدیدات عائد کی گئی ہیں جس کی وجہ شمالی کوریا کے اشتعال انگیز نیوکلیر اور میزائیل تجربے ہیں ۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے چینی بینکوں کے انفراسٹرکچر کی ستائش کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ شمالی کوریا سے اپنے تجارتی روابط منقطع کردیں ۔

تعمیراتی مقام پر گرنے سے امریکہ میں دو مزدور ہلاک
نیویارک ۔ /22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دو تعمیراتی مزدور جن میں سے ایک 5 بچوں کا باپ ہے علحدہ علحدہ زیرتعمیر عمارتوں کے مقام پر بلندی سے نیچے گرکر ہلاک ہوگئے ۔ پہلی موت رہائشی کئی منزلہ عمارت کی تعمیر کے مقام پر ضلع چوہیلو میں ہوئی ۔ جبکہ 29 منزلہ مین ہٹن ٹاور سے مزدور گرکر ہلاک ہوگیا ۔ دوسری بات کئی گھنٹے بعد بھی جبکہ دو مزدور 35 فیٹ کی بلندی سے ایک لفٹ کے تختہ سے مین ٹن نے نیچے گرپڑے ان میں سے ایک ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT