Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / شمالی کوریا کی شبیہ خراب کرنے کی سازش :ری جانگ چول

شمالی کوریا کی شبیہ خراب کرنے کی سازش :ری جانگ چول

بیجنگ، 4مارچ (رائٹر) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے بھائی کم جونگ نام کے قتل کے ملزم ری جانگ چول نے کہا ہے کہ ملائیشیا شمالی کوریا کی تصویر خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ اس سازش کا شکار ہوا ہے ۔شمالی کوریا کے شہری ری جانگ چول نے شمالی کوریا کے سفارت خانے کے باہر آج الزام لگایا کہ ملائیشیا اس پراپنا گناہ قبول کرنے کیلئے دباؤ بنا رہا ہے ۔ اس نے کہا، ’’میں ہوائی اڈے نہیں گیا تھا اور وہاں جانے کی میرے پاس کوئی وجہ بھی نہیں تھی۔ میں صرف اپنا کام کر رہا تھا‘‘۔اس نے کہا کہ وہ ملائیشیا میں صابن بنانے کیلئے استعمال کئے جانے والے مواد کی تجارت کرتا تھا۔ ری جانگ چول کو کل ملائیشیا نے چین کے حوالے کیا تھا۔اس نے کہا کہ وہ مسٹر نام کے قتل کے وقت ہوائی اڈے پر موجود نہیں تھا اور اس معاملے میں اس کی گاڑی کے استعمال ہونے کے سازش کے بارے میں کچھ نہیں جانتا تھا۔

TOPPOPULARRECENT