Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کی میزائیل لانچنگ ناکام؟

شمالی کوریا کی میزائیل لانچنگ ناکام؟

سیول ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ شمالی کوریا نے ملک کے بانی کی سالگرہ کے موقع پر جو میزائیل لانچنگ کی تھی، وہ کامیاب نہیں ہوسکا۔ وزارت نے اس سلسلہ میں کچھ تفصیلات بھی فراہم کی ہیں جو دراصل ایک ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب دونوں کوریاؤں میں اختلافات بڑھتے جارہے ہیں کیونکہ شمالی کوریا اس بات پر برہم ہیکہ جنوبی کوریا اور امریکہ نے مشترکہ طور پر فوجی مشقوں میں حصہ لیا جس کے بارے میں شمالی کوریا نے یہ تک کہہ دیا کہ اس طرح جنوبی کوریا اور امریکہ شمالی کوریا پر فوج کشی کی تیاری کررہے ہیں۔ ان فوجی مشقوں کے خلاف بطور احتجاج شمالی کوریا سے متعدد میزائیلس سمندر میں گرائے تھے۔ وزارت دفاع نے اس بات پر لاعلمی کا اظہار کیا کہ آج جو میزائلس داغے گئے ہیں وہ کم دوری والے تھے یا درمیانی دوری والے۔ شمالی کوریا میں آج کم  II سنگ کی سالگرہ منائی جارہی ہے جو موجودہ حکمراں کے دادا اور ملک کے بانی ہیں۔ شمالی کوریا نے ایسے موقعوں پر شاذونادر ہی کوئی تقریب منعقد کی ہے لیکن جب جب کوئی تقریب منعقد ہوئی تو میزائیلس ضرور فائر کئے جاتے ہیں جسے دیگر ممالک اشتعال انگیزی تصور کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT