Monday , December 11 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کی نیوکلیئر ٹسٹنگ پر سلامتی کونسل کا اجلاس

شمالی کوریا کی نیوکلیئر ٹسٹنگ پر سلامتی کونسل کا اجلاس

اقوام متحدہ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نیویارک میں آج اہم اجلاس منعقد کرے گی جہاں دراصل شمالی کوریا کی جانب سے کئے گئے ہائیڈروجن بم دھماکے کی کامیاب ٹسٹنگ کے بعد پیدا ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یو ایس مشن کی خاتون ترجمان ہگر چیمالی نے کہا کہ اقوام متحدہ اور جاپان کی جانب سے 15 رکن ممالک کا ایک خفیہ اجلاس آج صبح طلب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر فی الحال ہم اس بات کی توثیق نہیں کرسکتے کہ ہائیڈروجن بم دھماکہ کی ٹسٹنگ کی گئی ہے یا نہیں، البتہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کی مذمت ہم ضرور کریں گے اور شمالی کوریا سے یہی کہیں گے کہ وہ بین الاقواما قوانین اور آراء کا احترام کرے۔ اگر شمالی کوریا نے واقعتاً ہائیڈروجن بم دھماکہ کی ٹسٹنگ کی ہے تو یہ یقینا اس کی صلاحیتوں میں اضافہ کی علامت ہے کیونکہ قبل ازیں اس نے جو ٹسٹنگ کی تھی وہ کمتر درجہ کی تھی جو یورانیم اور پلوٹونیم کے اشتراک سے تیار کئے گئے تھے۔ ہگر چیمالی نے مزید کہا کہ اگر شمالی کوریا نے یہ ٹسٹنگ کی ہے تو پھر اسے بین الاقوامی سطح پر مذمت اور تنقیدوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT