Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / شمالی کوریا کے انتہائی اشتعال انگیز میزائیل تجربہ پر اقوام متحدہ کی تنقید

شمالی کوریا کے انتہائی اشتعال انگیز میزائیل تجربہ پر اقوام متحدہ کی تنقید

اقوام متحدہ 16 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی جانب سے انتہائی اشتعال انگیز طریقہ سے بیالسٹک میزائیل تجربہ کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ شمالی کوریا ایسے اقدامات سے باز رہے ۔ سلامتی کونسل نے یہ رد عمل ایسے وقت میں ظاہر کیا ہے جب کل ہی شمالی کوریا نے درمیانی رینج کے میزائیل کا تجربہ کیا تھا ۔ ایک بیان جاری کرتے ہوئے سلامتی کونسل نے کہا کہ یہ حملہ پہلے میزائیل تجربہ کے صرف تین ہفتوں میں کیا گیا ہے اور دو ہفتے قبل ہی شمالی کوریا نے اپنا چھٹا نیوکلئیر تجربہ کیا تھا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ارکان ان میزائیل تجربات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور شمالی کوریا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے اقدامات سے باز آجائے ۔

TOPPOPULARRECENT