Saturday , February 24 2018
Home / دنیا / شمالی کوریا کے بحری جہازوں پر تازہ امریکی تحدیدات

شمالی کوریا کے بحری جہازوں پر تازہ امریکی تحدیدات

شمالی کوریا سے لاکھوں ڈالر مالیتی تجارت کرنے والے چینی تاجروں اور کمپنیوں پر بھی امتناع

واشنگٹن ۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے شمالی کوریا کے بحری جہازوں اور چینی تاجروں پر جو شمالی کوریا کے ساتھ تجارت کررہے ہیں، تازہ تحدیدات عائد کرنے کا اعلان کیا جس سے سرکش ملک کو اپنے نیوکلیئر پروگرام ترک کرنے کیلئے زور ڈالا جاسکے۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک دن قبل ہی شمالی کوریا کو دہشت گردی کا سرپرست ملک قرار دیا تھا اور اسے امریکہ کی سیاہ فہرست میں 10 سال قبل ہی شامل کردیا گیا تھا۔ امریکہ کے وزیرخزانہ اسٹیون موچن نے کہا کہ ان تحدیدات میں وہ کمپنیاں بھی شامل ہوں گی جو شمالی کوریا کے ساتھ کروڑوں ڈالر مالیتی تجارت مستقل طور پر کرتی ہیں۔ جہاز رانی کے علاوہ نقل و حرکت کی کمپنیوں اور ان کے بحری جہازوں پر بھی امتناع عائد کیا گیا ہے جس سے شمالی کوریا دھوکہ دہی کے انداز میں نقل و حرکت اور تجارت نہیں کرسکے گا۔

TOPPOPULARRECENT